بلوچستان کی اہم سیاسی شخصیات کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر سمیت تین اہم سیاسی شخصیات نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری سےبلوچستان کی اہم شخصیات نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی اور اُن کی مفاہمتی پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے ملک کی موجودہ صورت حال میں کردار کو سراہا۔

ملاقات کے بعد بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر خزانہ اور تعلیم ظہور بلیدی، میر اصغر رند اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما عبد الرؤف رند نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس کے علاوہ بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر میر سلیم کھوسو، عارف محمد حسنی اور سابق صوبائی وزیر میر فائق جمالی اور سابق ضلعی چیئرمین شکیل دُرانی بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔

سابق صدر نےشمولیت کے اعلان پر تینوں رہنماؤں کو خوش آمدید کہا اور اُن کو پارٹی پرچم والے مفلر پہنائے۔

Back to top button