عون چوہدری کے عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات

تحریک انصاف کے چیئرمین  و سابق وزیر اعظم  عمران خان کے سابق قریبی ساتھی عون چوہدری نے بشریٰ بی بی ، جنرل باجوہ اورسابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عون چوہدری نے کہا کہ حلفاً کہتے ہیں کہ عمران خان نااہلی کیس میں عمران خان کے ڈاکیومنٹ پورے نہیں تھے، اس بات کے بھی گواہ ہیں کہ عمران خان وزیر اعظم بننے سے پہلے 2017 میں بھی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملتے تھے، عمران خان کو صادق اور امین قرار دلوانے کیلئے بیلنسنگ ایکٹ کے طور پر جہانگیر ترین کو نااہل کیا گیا۔‘

عون چوہدری نے دعویٰ کیا کہ ’جہانگیر ترین کی سپریم کورٹ میں ریویو پٹیشن آئی تو خود عمران خان نے اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار کو فون کیا کہ اسے مسترد کردیں اور جہانگیر ترین کو نااہل رہنے دیں۔‘

انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ عمران خان کی تقریبِ حلف برداری میں اس لیے نہیں گئے کیوں کہ عمران خان نے میسج کر کے کہا بشریٰ بی بی نے خواب دیکھا ہے تم حلف برداری میں نہیں آسکتے ،شادی کے بعد ایک ڈنر پر ان کے سامنے بشریٰ بی بی نے جہانگیر ترین سے کہا کہ وہ جادوگرنی نہیں ہیں۔

انکا کہنا تھاعمران خان کی بشریٰ بی بی سے شادی کے بعد ماحول یہ ہو گیا تھا کہ جو انہیں مرشد بنالے گا وہ گُڈ بُک میں آجائے گا، عمران خان کے ناپسندیدہ لوگ بھی بشریٰ بی بی کی بیعت کرکے عمران کے قریب آگئے۔

عون چوہدری کا کہنا تھاانہوں نے عمران خان سے کہا پنجاب میں کرپشن ہو رہی ہے، فرح گوگی اور احسن گجر کا بتایا تو عمران نے انہیں عہدے سے ہی ہٹا دیا۔

Back to top button