بل گیٹس کو معروف اداکارہ نے شادی کی پیشکش کردی

کویتی اداکارہ و گلوکارہ نے مائیکر و سافٹ کے بانی بل گیٹس کو شادی کی پیشکش کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بل گیٹس کا ایک بیان ٹوئٹ کیا گیا جس میں بل گیٹس نے تنبیہ کی تھی کہ دنیا کو آئندہ چند سالوں میں جلدی بیماری چیچک کے خطرے کا سامنا ہے اسی لیے اس کی تحقیق کیلئے فنڈز درکار ہیں۔

پبلشر کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اداکارہ شمس بندر الاسلمی نے لکھا کہ بل گیٹس ایک ذہین انسان ہیں اور ڈیجیٹل دور کے روشن چراغ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ میں بل گیٹس کو شادی کی پیشکش کرتی ہوں، آپ کو کیا لگتا ہے یہ قبول کریں گے؟

ٹوئیٹ میڈیا میں آنے کے بعد اداکارہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری ٹوئٹ کو غلط انداز سے پیش کیا گیا، یہ ٹوئٹ محض ایک مذاق تھا۔

Back to top button