چین امریکہ کے ساتھ تعاون کے لیے تیار

چین نے شدید اختلافات کے باوجود علاقائی سلامتی اور عالمی مسائل پر امریکا کے ساتھ تعاون کے لیے آمادگی کا اظہار کر دیا ، چینی صدر نے کہا کہ اختلافات سے مناسب طریقے سے نمٹنے کے لیے امریکا کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اس سلسلے میں چینی صدر کی جانب سے تحریر کردہ خط امریکا میں چین کے سفیر کن گینگ نے واشنگٹن میں یو ایس چائنا تعلقات کے قومی کمیٹی کے عشائیے میں متعلقہ حکام کے حوالے کیا۔

چین امریکا کے صدور کی ورچوئل میٹنگ آئندہ ہفتے ہونے جا رہی ہے جس سے قبل مفاہمتی خط کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ٹرمپ نے چین سے معاشی جنگ کو پسندیدہ قرار دیا تھا اور چینی مصنوعات پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کر دیا تھا۔

Back to top button