بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کی لاہور پہنچ گئی

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔
بنگلہ دیش کی ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ پہنچی جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کی قیادت میں وفد نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔
Arrival of Bangladesh team at Lahore. 🇵🇰
Warm welcome to the visitors to the city of gardens.#PAKvBAN action to being on Friday. Get your tickets now https://t.co/cy3H708fqX 🎟 pic.twitter.com/djD3THZeYM
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 22, 2020
بنگلہ دیش کی ٹیم کو لاہور ایئرپورٹ کے خصوصی ٹرمینل سے سخت سیکیورٹی حصار میں ہوٹل پہنچایا گیا۔ ہوٹل پہنچنے پر بنگلادیشی کپتان محمود اللہ سمیت کھلاڑیوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے، جبکہ ہوٹل میں موجود افراد نے بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو پاکستان پہنچنے پر خوش آمدید کہا۔
Arrival of Bangladesh team at hotel in Lahore.#PAKvBAN action to being on Friday. Get your tickets now https://t.co/cy3H708fqX 🎟 pic.twitter.com/0BYxdnfGC7
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 22, 2020
سری لنکا کے آئی سی سی میچ ریفری رنجن مدوگالے اور نیوزی لینڈ کے کمنٹیٹر ڈینی مورسن بھی لاہور پہنچ گئے۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 23 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی بھی جمعرات کو ہوگی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 24 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
