بنگلہ دیش میں متنازع الیکشن،امریکہ اور برطانیہ کی تنقید

امریکہ اور برطانیہ نے بھی بنگلہ دیش کے متنازع الیکشن پر سوالات اٹھا دیئے

 امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہےکہ بنگلادیش کے انتخابات نہ شفاف اور نہ ہی غیر جانبدار تھے۔افسوس ہے کہ بنگلادیش کےانتخابات میں تمام جماعتوں نےحصہ نہیں لیا۔

برطانیہ نے بھی کہا ہے کہ بنگلادیش میں الیکشن آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے معیار پر پورا نہیں اترے، انتخابات کا بائیکاٹ کرنا ‘جمہوری’ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد کی پارٹی نے اپوزیشن کے بائیکاٹ کے بعد پارلیمانی انتخابات میں تین چوتھائی نشستیں حاصل کی ہیں۔

Back to top button