شوٹر کشمالہ طلعت نے پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرلیا

پاکستان کی کشمالہ طلعت نے پیرس اولمپکس میں شوٹنگ مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
جکارتہ میں ہونے والی ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں خواتین کی 10 میٹر ائیر پستول میں کشمالہ طلعت نے پہلے راؤنڈ میں 575 پوائنٹس حاصل کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ ایشین گیمز برانز میڈلسٹ کشمالہ طلعت نے فائنل میں بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ، انہوں نے گولڈ میڈل کیلئے بھارت کی عیشا سنگھ سے مقابلہ کیا۔ کشمالہ سلور میڈل کی حقدار ٹھہریں لیکن پاکستان کیلئے پیرس اولمپکس میں جگہ حاصل کرلی۔
