ٹرمپ نے سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنرکا دورہ پاکستان منسوخ کردیا

امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنرکا دورہ پاکستان منسوخ کردیا۔
گزشتہ دنوں امریکی صدر نے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر پر مبنی دو رکنی امریکی وفد اسلام آباد بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔
یہ امریکی وفد آج پاکستان کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم اب امریکی میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے دورہ اسلام آباد منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ وٹکوف اور کشنرکا دورہ پاکستان منسوخ کردیا۔ ان کا کہنا تھاکہ اس جنگ میں تمام کارڈز امریکا کےپاس ہیں، ایرانی جب چاہیں کسی بھی وقت امریکا سے بات کرسکتے ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھاکہ جب تمام تمام کارڈز ہمارے پاس ہیں تو ایران کے ساتھ مذاکرات کیلئے 18 گھنٹے کا طویل سفر کرنا فائدہ مند نہیں، امریکی وفد 18 گھنٹے کی پرواز سے وہاں جاکربےمقصد باتوں کیلئے نہیں بیٹھے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچا تھا۔ ایرانی وفد نے آج وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقاتیں کیں۔ اسلام آبا د میں ملاقاتوں کے بعد ایرانی وفد مسقط اور ماسکو کے دورے پر روانہ ہوگیا۔
