اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کا کمانڈرساتھی سمیت شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ کے ساتھ لبنان میں بھی حملے شروع کردیے ،فضائی حملے میں حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر وسام الطویل کو شہید کر دیا۔
وسام الطویل حزب اللہ کے مزاحمتی یونٹ کے نائب سربراہ تھے، اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کمانڈر کو جنوبی لبنان کے قصبے میں گاڑی میں سفر کے دوران نشانہ بنایا۔ حزب اللہ کمانڈر ایک ساتھی کے ساتھ شہید ہوئے۔واقعہ پر اسرائیل کی جانب سے اب تک کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔
حزب اللہ نے گزشتہ روز اسرائیلی ائیر بیس پر 62 راکٹ داغے تھے۔
