بچوں کا فیورٹ کارٹون نیٹ ورک کیوں بند ہو رہا ہے؟

بچوں کے فیورٹ معروف امریکی کیبل ٹیلی وژن چینل ’کارٹون نیٹ ورک‘ کے بند ہونے کی خبریں جھوٹی نکلی ہیں۔ کارٹون نیٹ ورک کے بند ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے کے بعد نیٹ ورک نے اعلان کیا ہے کہ وہ کہیں نہیں جا رہا بلکہ اس ماہ اپنے 30 سال مکمل کرے گا۔ اس کے علاوہ ایک ٹوئٹ میں کارٹون نیٹ ورک نے جلد نئے کارٹون جاری کرنے کی خبر بھی سنا دی یے۔کارٹون نیٹ ورک کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا جب سوشل میڈیا پر کارٹون نیٹ ورک کے بند ہونے کی خبریں تیزی سے گردش کر رہی تھیں۔
سوشل میڈیا پر یہ خبر تب گردش کرنا شروع ہوئی جب امریکی فلم اور انٹرٹینمنٹ اسٹوڈیو کمپنی ’وانر بروز‘ نے اعلان کیا کہ کارٹون نیٹ ورک اسٹوڈیو اب وارنر بروز حال ہی میں کارٹون نیٹ ورک کی مرکزی کمپنی ’وارنر بروز ڈسکوری‘ نے کمپنی سے عملے کے 82 ارکان کو برطرف کردیا تھا۔ رواں سال اپریل میں ورانر بروز نے ڈسکوری چینل کے ساتھ اشتراک کیا تھا، عملے کی برطرفی نے ’ایچ بی او‘ اور ’ایچ بی او میکس‘ پر بھی گہرا اثر مرتب کیا جس کی وجہ سے ملازمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی تھی۔
امریکی میگزین ’ورائٹی‘ کی رپورٹ کے مطابق وارنر بروز ٹی وی گروپ چئیرمین چاننگ ڈنگی نے میمو میں لکھا کہ کمپنی کارٹون اینی میشن کے لیے نیا طریقہ نافذ کر رہی ہے، لیکن ہم نے کسی بھی پروگرام کی منسوخی یا بند ہونے کا اعلان نہیں کیا۔
البتہ گزشتہ 2 دنوں سے سوشل میڈیا پر ’الوداع کارٹوں نیٹ ورک‘ اور ’آر آئی پی کارٹون نیٹ ورک‘ کے ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بنے رہے جبکہ سینکڑوں صارفین نے کارٹون نیٹ ورک بند ہونے والی اسٹوری اور پوسٹ کو دوبارہ ری پوسٹ بھی کیا تھا۔ ایک صارف نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’کارٹون نیٹ ورک کے ساتھ ہماری بہت سی یادیں وابستہ ہیں، ہمیں یہ نیٹ ورک بہت یاد آئے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ کارٹون نیٹ ورک کی جھوٹی خبر کو لوگوں نے بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔ تیزی سے وائرل ہونے والی خبروں کے بعد کارٹون نیٹ ورک نے ٹوئٹ کیا کہ ’کارٹون نیٹ ورک کہیں نہیں جارہا بلکہ کارٹون نیٹ ورک کو 30 سال مکمل ہوگئے ہیں‘۔ خیال رہے کہ امریکی کمپنی ’کارٹون نیٹ ورک‘ یکم اکتوبر 1992 کو متعارف کروائی گئی تھی، کارٹون نیٹ ورک کے کارٹونز پاور پَف گرلز، ایڈونچر ٹائم، لونی ٹونز، ٹام اینڈ جیری، اسکوبی ڈو، بین 10 بچوں اور بڑوں میں دلچسپی اور شوق سے دیکھے جاتے ہیں۔
