ثاقب چدھڑ کی دھمکیوں کے بعداداکارہ مومنہ اقبال نے نکاح کرلیا

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی دھمکیوں کے بعد نکاح کرلیا۔
اداکارہ کے قریبی ساتھی حمزہ حبیب نے تصدیق کی ہے کہ دونوں کا نکاح 2 روز قبل ہو چکا ہے اور اب وہ صرف منگیتر نہیں بلکہ قانونی طور پر میاں بیوی ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ حبیب نے کہاکہ ’الحمدللہ ہمارا نکاح ہو گیا ہے، مومنہ اقبال اب میری قانونی بیوی ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی اہلیہ کے تحفظ اور عزت کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ حبیب کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں یکم جون تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ان کے خلاف جھنگ پولیس کی جانب سے ایک مقدمہ درج ہے، جس میں ثاقب چڈھر نامی شخص کو مبینہ طور پر دھمکیاں دینے کا الزام شامل ہے۔
عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے حمزہ حبیب نے اس مقدمے کو سیاسی اور بے بنیاد قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی گئی جبکہ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ثاقب چڈھر نے مومنہ اقبال سے علیحدگی کے بدلے انہیں مالی فائدے کی پیشکش کی تھی۔
