پاکستانی ٹیم کوسٹرائیک ریٹ بہتر بنانے پرتوجہ دینا ہوگی،مائیک ہسن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کومڈل اوورز میں سٹرائیک ریٹ بہتر بنانے پر بھی توجہ دینا ہوگی تاکہ دباؤ کو کم کیا جا سکے۔
مائیک ہیسن نےراولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ون ڈے ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کو پاور پلے میں زیادہ رنز بنانے اور وکٹیں حاصل کرنے کے شعبے پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ گزشتہ ایک سال کے دوران اس حوالے سے نمایاں بہتری نہیں آ سکی۔
ہیڈ کوچ کے مطابق قومی ٹیم گزشتہ 10 روز سے لاہور میں کیمپ کر رہی تھی، اور اس دوران کھلاڑیوں کے اعتماد میں گزشتہ ایک سال کے مقابلے میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے۔
محمد رضوان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہاکہ ان کی آمد سے قبل رضوان نہ صرف ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا حصہ تھے بلکہ کپتان بھی تھے، تاہم ویسٹ انڈیز سیریز کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے محسوس کیا کہ کپتانی میں تبدیلی ضروری ہے کیونکہ ٹیم مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر پا رہی تھی۔
