نیب نے زرداری کی بریت کیخلاف اپیلیں واپس لینےکیلئے درخواست دائرکردی

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کیخلاف 25 سال پرانے نیب کیسز میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے ۔
قومی احتساب بیورو نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی بریت کیخلاف اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔ نیب نے چار اپیلیں واپس لینے کی درخواست ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔
نیب کی جانب سے دائر درخواست میں کہا کہ اپیلوں کی مزید پراسیکیوشن ایک لاحاصل مشق ہو گی، زرداری کیخلاف دستاویزات کی فوٹو کاپیاں بھی مشکل سے ریکارڈ پر ہیں، دستیاب دستاویزی شواہد قانون شہادت کی مطابق نہیں۔
واضح رہے کہ آصف زرداری اُرسس ٹریکٹر، اے آر وائی گولڈ ، پولو گراؤنڈ اور ایس ایس جی کو ٹیکنا میں بری ہوئے تھے۔ نیب نے آصف زرداری کی بریت کو 2015 سے چیلنج کر رکھا تھا۔
