کورونا نے 24 گھنٹوں میں مزید 3 افراد کی جان لے لی

ملک بھر میں کورونا وائر کے وار پھر سے تیز ہونے لگے ہیں اور ملک بھر میں کورونا کے کیسز پھر بڑھنے لگے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران موذی مرض سے مزید تین مریض دم توڑ گئے۔

قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 8 ہزار 815 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 55 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این آئی ایچ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.62 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید تین مریض جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 45 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Back to top button