بھارتی اداکارہ نے جنسی ہراساں کیے جانے پر خودکشی کرلی

رواں ماہ جون میں بالی ووڈ اداکار 34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی نے بالی ووڈ انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ تاہم سشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد بھی کم از کم تین دیگر بھارتی اداکاروں نے بھی خودکشی کی تھی۔
اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ معروف تامل اداکارہ 26 سالہ شراونی کونڈاپلی نے مبینہ طور پر جنسی ہراساں کیے جانے پر خودکشی کرلی۔ بھارتی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اداکارہ کے اہل خانہ کے مطابق شراونی کونڈاپلی نے 8 اور 9 ستمبر کی درمیانی شب اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کی۔ اہل خانہ کے مطابق شراونی کونڈاپلی نہانے کےلیے اندر گئیں اور کافی دیر باوجود وہ باہر نہیں آئیں، جس کے بعد انہوں نے واش روم کا دروازہ کھولا تو انہیں مردہ پایا گیا۔
پولیس نے اداکارہ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جائے وقوعہ سے اداکارہ کی جانب سے لکھا گیا کوئی نوٹ برآمد نہیں ہوا اور اداکارہ پر تشدد کے نشانات بھی نہیں پائے گئے۔ شرراونی کونڈاپلی کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کی جانب سے جنسی ہراساں اور بلیک میل کیےجانے کی وجہ سے خودکشی کی۔ اداکارہ کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ شراونی کونڈاپلی کو ان کا سابق بوائے فرینڈ دھمکیاں دیتا اور بلیک میل کرتا رہتا تھا۔
اسی حوالے سے بھارتی اخبار نے اپنی رپورٹ میں اداکارہ کے بھائی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شراونی کونڈاپلی کو ان کے بوائے فرینڈ نے کچھ نازیبا تصاویر اور ویڈیوز لیک کرنےکی دھمکی بھی دی تھی۔ اداکارہ کے بھائی کے مطابق بوائے فرینڈ نے اداکارہ سے رقم مانگی تھی، دوسری صورت میں ان کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دی تھی۔ شراونی کونڈاپلی کی خودکشی پر کئی شوبز شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت کا خدشہ ظاہر کیا۔ شراونی کونڈاپلی گزشتہ 8 سال سے تیگلو فلم و ڈراما انڈسٹری کا حصہ تھیں اور انہوں نے چند بلاک بسٹر تیلگو فلموں میں بھی کام کیا۔ شراونی کونڈاپلی نے محض 18 برس کی عمر میں اداکاری کا آغاز کیا تھا۔
