بھارتی اداکارہ کریتی شیٹی نے ہراساں کئے جانے کی تردید کردی

بھارتی اداکارہ کریتی شیٹی نے ایک بڑے اداکار کے بیٹے کی طرف سے ہراساں کیے جانے کی خبروں کی تردید کر دی۔پچھلے دنوں سے کریتی شیٹی کو کسی بڑے اداکار کے بیٹے کی طرف سے ہراساں کیے جانے کی افواہیں زیر گردش تھیں۔ایسا اس لیے ہوا کہ میڈیا میں کریتی کی کسی بات کا غلط مطلب اخذ کیا گیا۔افواہیں یہاں تک بڑھ چکی تھیں کہ دعویٰ کیا جا رہا تھا بڑے اداکار کا بیٹا ہر جگہ کریتی کا پیچھا کرتا ہے۔یہ بھی بات کی جا رہی تھی کہ بڑے اداکار کا بیٹا اپنے ساتھ ہر جگہ کریتی کو لے جانا چاہتا ہے۔

سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کریتی شیٹی نے کہا کہ یہ دعوے غلط ہیں اور انہوں نے کبھی بھی ایسی کوئی بات اشارتاً بھی کہنے کی کوشش نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ براہ کرم فضول کہانیاں گھڑنا بند کردیں، غلط معلومات پھیلانا بند کریں۔

Back to top button