بھارتی اداکار پنیت راج کمار دل کا دورہ پڑںے سے چل بسے

جنوبی ہندوستان کے اداکار پنیت راج کمار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنیت راج کمار کو جمعہ کے روز دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ صحت یاب نہ ہونے کے باعث تشویشناک حالت میں چلے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم اداکار پنیت راج کمار کلب میں ٹریننگ کے دوران اچانک گر گئے اور انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹرز انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں لے گئے تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

پنیت راج کمار جنوبی ہندوستانی سنیما کے ایک معروف اداکار ہیں جنہیں سٹار آف پاور کہا جاتا ہے۔

Back to top button