بھارتی فوج نےرواں سال کےپہلےمہینے21 کشمیریوں کوشہیدکیا

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نےنئے سال کے پہلے مہینے میں 21 کشمیریوں کو شہید کیا۔
ذرائع کے مطابق سال 2020 کے پہلے مہینے میں ہی بھارتی اہلکاوں کی مختلف کارروائیوں میں 21 کشمیری شہید ہوگئے جبکہ بھارتی اہلکاروں کے مختلف اقدام جیسے پیلٹ گن سے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کے نتیجے میں 14 کشمیری بُری طرح زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مختلف کارروائیاں کرکے کشمیری شہریوں اور حریت رہنما سمیت 104 افراد کو گرفتار بھی کیا۔ گرفتار ہونے والے شہریوں میں زیادہ تر تعداد کشمیری نوجوانوں کی ہے۔ علاوہ ازیں بھارتی اہلکاروں نے ایک مہینے کے دوران پانچ گھروں پر چھاپے مارے، سامان کو نقصان پہنچایا اور تین خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی۔
خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کو جیل بنے 181 روز گزر گئے ہیں اوروادی میں قابض بھارتی حکومت کی پابندیاں برقرار ہیں۔ سخت سردی میں کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ دواوں کی قلت بھی ہوگئی ہے۔ بھارت کی انتہا پسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 ختم کر کے جموں و کشمیر اور لداخ کو زبردستی بھارتی یونین کا حصہ بنا دیا تھا۔
یکم نومبر2019 سے بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں جائیداد خریدنے اور وہاں رہنے کا حق بھی حاصل ہو گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button