بھارتی ویمن پریمیئر لیگ کے میچ میں اینڈریو سائمنڈز کی یاد تازہ

انڈین ویمن کرکٹ لیگ کے دوران آسٹریلوی ٹیم کی کپتان ایلیسیا ہیلی نے سابق مینز کھلاڑی اینڈریو سائمنڈز کی یاد تازہ کر دی ہے mnبھارت میں ویمن پریمیئر لیگ کے میچ کےدوران ایلیسا ہیلی نے گراؤنڈ میں گھسنے والے شخص کو پکڑ لیا۔یو پی وارئیرز اور ممبئی انڈینز کے درمیان ہونے والے میچ میں ایک تماشائی گراؤنڈ میں گھس آیا جہاں یو پی وارئیرز کی ایلیسا ہیلی نے سکیورٹی کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو پکڑ کر رکھنے کی کوشش کی۔بعد ازاں چنا سوامی اسٹیڈیم کے سکیورٹی اہلکار فوری طور پر گراؤنڈ میں پہنچے اور اسٹیڈیم میں گھس آنے والے شخص کو پکڑ لیا۔واضح رہے کہ ماضی میں اینڈریو سائمنڈز نے بھی بھاگ کر گراؤنڈ میں گھسنے والے شخض کو پکڑا تھا، اس کے علاوہ آسٹریلیا کی معروف فٹبالر سیم کیر بھی گراؤنڈ میں گھسنے والے شخص کو پکڑ چکی ہیں۔
