پاکستان پر ڈالرز کی بارش ملکی خزانہ بھر گیا

 

 

 

گزشتہ سال کے مقابلے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اوورسیز پاکستانیوں نے اپریل 2026 میں 3.53 ارب ڈالرز کے ترسیلات زر بھیجے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کےمطابق اپریل 2026 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3.53 ارب ڈالرز کی ترسیلات زر وطن بھیجیں جو کہ اپریل 2025 کی ترسیلات کے مقابلے 11 فیصد زائد ہیں۔

مرکزی بینک کے حکام کا کہنا ہےکہ اپریل 2026 میں مشرق وسطیٰ سے 1.9 ارب ڈالر بھیجےگئے ہیں جن میں سے سعودی عرب سے 84.2 کروڑ ڈالر، یو اے ای سے 73.5 کروڑ ڈالر اور دیگر خلیجی ممالک سے 32.5 کروڑ ڈالرز بھیجے گئے۔

حکام کے مطابق اپریل کی ترسیلات زر رواں سال مارچ سے 8 فیصد کم ہیں،مارچ 2026 میں 3.83 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئی تھیں۔مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں 33.86 ارب ڈالرز کی ورکرز ترسیلات آئیں جب کہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مجموعی طور پر 33 ارب 90 کروڑ ڈالرز پاکستان بھجوائے گئے۔

مرکزی بینک حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال 25 کے ابتدائی 10 مہینوں سے رواں برس کی ترسیلات 8 فیصد زائد ہیں۔

 

Back to top button