بھارتی کسان نے رنگ برنگی گوبھی کی کاشت سے سب کو حیران کردیا

ایک بھارتی کسان نے برسوں کی محنت سے گہرے جامنی اور نارنجی رنگ کی گوبھیاں کاشت کاشت کرکے سب کو حیران کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کلکتہ کے نواح میں شمالی مدنا پور کے گاؤں برندبان چک کے پرماتھا ماجی نے رنگ برنگی گوبھیاں اگائی ہیں جس میں اطراف کے لوگوں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
62 رپورٹس کے مطابق سالہ پرماتھا نے بتایا کہ اگرچہ وہ ایک عرصے سے جامنی اور نارنجی پھول گوبھی کاشت کررہے ہیں لیکن پہلی مرتبہ انہوں نے آن لائن بیج خرید کر انہوں نے ساڑھے تین ایکڑ پر رنگ برنگی گوبھی کاشت کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل وہ 2013 سے دو مختلف اقسام کو ملاکر رنگ برنگی گوبھیاں اگانے کی کوشش کررہے ہیں،تاہم بھارت میں ہی دیگر کاشتکار بھی رنگ برنگی گوبھیاں اگا رہے ہیں۔
