بھارت میں انسان کی شکل سے مشابہ بکری کی پیدائش

بھارت میں ایک عجیب الخلقت بکرے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی آنکھیں اور چہرہ بالکل انسانوں کی طرح ہے۔
بھارتی ریاست راجھستان کے گاؤں نیموڈا میں ایک عجیب الخلقت بکرے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی شکل عام بکروں کی طرح نہیں بلکہ اس کے چہرے کے خدوخال کافی حد تک کسی انسان کے منہ سے مشابہت رکھتے ہیں۔ جسے دیکھ کر تمام لوگ حیران ہوگئے کیوں کہ اس کا چہرہ چپٹا اور آنکھیں انسانوں کی آنکھوں کی طرح ہیں جس کی وجہ سے گاؤں کے لوگ اسے خدا کی طرف سے بھیجی جانے والی دیوتا سمجھ رہے ہیں۔
بکرے کے مالک کا کہنا ہے کہ ان کے بکرے میں ایک پراسرار خامی ہے جس کا نام ’سائیکلوپیا‘ ہے اور یہ بیماری جینز کی وجہ سے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں کے لوگوں نے بکرے کو بھگوان کا اوتار سمجھ کر پوجا پاٹ شروع کردی ہے اور بکرے سے لوگ اپنی مشکلات کا حل مانگنے اور مرادیں پانے کےلیے دور دراز علاقوں سے یہاں کا رخ کر رہے ہیں جس کے باعث اس گاؤں میں معاشی سرگرمیاں بھی بڑھ گئی ہیں۔
واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں جب بھارت میں کسی عجیب الخلقت جانور یا بچے کی پیدائش کو بھگوان کا اوتار سمجھ کر پوجا پاٹ شروع کردی گئی ہو۔ گزشتہ برس بھی مغربی بنگال میں ایک عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش ہوئی تھی جسے پوجا بھی جانے لگا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button