بھارت نے2 پاکستانی شہری رہا کر دیے

بھارتی حکام نے 2 پاکستانی شہریوں کوواہگہ بارڈرپرپاکستانی حکام کے حوالے کیا ہے، دونوں شہریوں کو تقریباً دوسال بعدرہائی ملی ہے۔ رہائی پانےوالےایک نوجوان کا تعلق لاہوردوسرے کا قصورسے ہے۔
سجاد حیدرکا تعلق لاہورکےعلاقہ کوٹ لکھپت سے ہے جب کہ مبشربلال قصورکےسرحدی علاقے کا رہنےوالا ہے۔ مبشربلال کے بارےمیں معلوم ہوا ہے کہ وہ 2سال قبل غلطی سے بین الاقوامی سرحد عبورکرتے ہوئے بھارتی علاقے میں چلا گیا تھا۔ دونوں پاکستانی شہریوں کی رہائی میں نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے نے اہم کردارادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے 6 جنوری کو20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا ہے جس کے جواب میں بھارت کی طرف سے 2 پاکستانی شہریوں کورہائی مل سکی ہے۔
یکم جنوری 2020 کو پاکستان اوربھارت کے مابین ایک دوسرے ملک میں قید شہریوں کی فہرستوں کی کا تبادلہ کیا تھا جس کے مطابق بھارت کی مختلف جیلوں میں 366 پاکستانی قید ہیں جن میں 263 سول جبکہ 99 ماہی گیرشامل ہیں۔ اسی طرح پاکستانی جیلوں میں قید بھارتی شہریوں کی تعداد 282 ہے جن میں 55 سول جبکہ 227 ماہی گیرشامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button