بھارت کی جی20اجلاس کی ممکنہ ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش

بھارت جی ٹوئنٹی ممالک کے اجلاس کی ممکنہ ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔
بھارتی میڈیا، بھارتی ریٹائرڈ افسران اور مودی نواز صحافیوں اور تجزیہ نگاروں نے اعلانیہ پاکستان پر الزامات لگانا شروع کردیے۔
بھارت کو کشمیر میں بلائے جانے والے اجلاس کے دوران کشمیریوں کی طرف سے ممکنہ شدید احتجاج اور ہڑتالوں کا اندیشہ ہے اور امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے باعث بیشتر جی 20 رکن ممالک نے شرکت سے انکار کیا۔
اس لیے اس سب بیانیے کا مقصد جی ٹوئنٹی اجلاس کی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا اور اجلاس کو سری نگر سے کہیں اور منتقل کرنا ہے۔
تجزیہ نگاروں کے مطابق بھارت واقعے کو جواز بنا کر پاکستانی وزیرخارجہ کی ایس سی او اجلاس میں شرکت سے بھی معذرت کر سکتا ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ایس سی او اجلاس میں ممکنہ شرکت سے بھی بھارت کی پاکستان کو خارجہ محاذ پر تنہا کرنے کی کوششوں کو دھچکا لگا ہے۔
