بھٹو ریفرنس میں پیپلز پارٹی کو انصاف ملے گا

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا امید ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس میں پیپلز پارٹی کو انصاف ملے گا
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے سب تیاری کریں ملک میں الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے۔
بلاول بھٹوکاکہنا تھا کہ بھٹو کیس میں یہ ایک موقع ہےکہ تاریخ کو درست کریں، تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنی غلطیاں ماننی چاہئیں، امید ہے چیف جسٹس اور دیگر ججز انصاف پر مبنی فیصلہ کریں گے۔ہم نہیں سمجھتے ہمارے نظام میں اتنی شفافیت ہے کہ کسی کو بھی پھانسی کی سزا دی جائے، اب جو کچھ ہو رہا ہے ماضی میں اس سے بہت برا ہوا ہے۔
