بھیل ادبی سنگت کے زیر اہتمام300ادیبوں میں ایوارڈ تقسیم

بھیل انٹرنیشنل ادبی سنگت کے زیر اہتمام300سے زائد ادیبوں،شعرا میں اسناد،ایواڈز تقسیم کئے گئے۔

بھیل انٹرنیشنل ادبی ایوارڈز 2024 کی تقریب 3  مارچ کو  ڈسٹرکٹ بار کونسل ننکانہ صاحب میں منعقد ہوئی ۔ جس کے میزبان زاہد اقبال بھیل، پروفیسر شبیر حسین شاہ زاہد، اور صادق علی زاہد تھے۔

پہلی بار مصنفین کو بھیل تاج بھی پہنائے گئے ہزارہ کی سب سے بڑی ادبی تنظیم "بزم مصنفین ہزارہ” کے اٹھارہ مصنفین کی کتب کو ایوارڈز دیئے گئے ۔

  تقریب کے صدور میں بزمِ مصنفین کے سرپرست محمد کریم اعوان علوی اور ابو عبدااللہ عارف جب  کہ مہمانانِ خصوصی میں بزم مصنفین کے چیئرمین محمد ریاض ملک اور جنرل سیکرٹری مفتی عنایت الرحمٰن ہزاروی شامل تھے، جن کو تعریفی اسناد، ادبی ایوارڈ محمد علی بھیل گولڈ میڈل کے علاوہ ادبی تاج بھی پہنائے گئے۔

  نظامت کے فرائض عقیل شافی کے سپرد تھے ۔ منتظمین میں زاہد اقبال بھیل،  صادق علی زاہد ، رائے محمد اعظم، پروفیسر سید شبیر حسین شاہ ، عمیر زاہد ، زین زاہد، شامل تھے۔

 بزمِ مصنفین ہزارہ سے مفتی عنایت الرحمٰن ہزاروی ، محمد ریاض ملک، محمد کریم اعوان، ابو عبداللہ عارف کے علاوہ عظیم ناشاد اعوان ، ڈاکٹر راحیلہ خورشید، پروفیسر ملک ناصر داؤد، نسیم حسن اعوان، محمد اقبال اعوان، محمد سردار تنولی، نواز تنولی اور لاہور سے عقیل شافی، ڈاکٹر چوھدری تنویر سرور، زاہد بخاری، ہمایوں پرویز شاہد، ایم زیڈ کنول اور دیگر شہروں سے آنے والے مصنفین کو بھی تعریفی اسناد،گولڈ میڈل، بھیل ادبی ایوارڈ ۔اور تاج پہنائے گئے۔

آخر میں زاہد اقبال بھیل نے ایوارڈ، گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ادبا اور شعرا کو مبارکباد دی اور پر تکلف کھانے سے تمام مہمانوں کی تواضع بھی کی۔

Back to top button