بہاولپور میں مسلم لیگ ن کا ورکرز کنونشن میدان جنگ بن گیا

بہاولپور میں‌ مسلم لیگ ن کا ورکرز کنونشن میدان جنگ بن گیا ، کارکنوں نے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کر دی ، بیچ بچائو کرانے والے افراد پر بھی تشدد کیا گیا

واضح‌ رہے کہ صوبائی اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی جانب سے جنوبی پنجاب کے دورے پر کئی جماعتوں کے رہنمائوں‌ نے مسلم لیگ ن میں‌ شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

راجن پور سے سابق ڈپٹی سپیکر شیرعلی گورچانی پاکستان مسلم لیگ نواز اور ملتان سے 3 بار پیپلزپارٹی کے ایم پی اے رہنے والے اسحاق بُچہ بھی مسلم لیگ ن کی جماعت میں شامل ہوگئے۔

خانیوال سے سابق ایم این اے افتخار نذیر اور ایم پی اے جمیل شاہ نے مسلم لیگ نواز میں شمولیت اختیار کی ، مظفر گڑھ سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر اخترعلی گوپانگ بھی مسلم لیگ نواز میں شامل ہو گئے۔

صوبائی اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے دورے کے موقع پر بریگیڈئیر ریٹائرڈ قیصر مہے نے بھی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔

Back to top button