حماس کے نائب سربراہ کی شہادت کا بدلہ لیاجائیگا،حزب اللہ

حزب اللہ کاکہنا ہے کہ اسرائیل کو بھاری قیمت چکانا ہوگی، اسرائیلی ڈرون حملے میں ساتھیوں سمیت حماس کے نائب سربراہ کی شہادت کا بدلہ لینے کااعلان کردیا۔
دوسری طرف حماس نے بیروت حملے کے بعد اسرائیل سے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے مذاکرات معطل کردیئے۔
حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ بیروت حملے کے بعد حماس نے قیدیوں کے تبادلے پر مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسرائیلی قیدوں کو اپنی شرائط پر رہا کریں گے۔مصراور قطر کو اپنے مطالبات کے بارے میں آگاہ کردیا۔بیروت میں حماس کے دفتر کو نشانہ بنانادہشت گردی ہے۔حملے میں القسام بریگیڈ کے 2رہنما بھی شہید ہوئے۔صالح العاروری کی شہادت سے کوئی خلا نہیں ہوگا۔
ترجمان لبنان حکومت کا کہنا ہے کہ العاروری کے قتل پر اقوام متحدہ میں شکایات درج کروائیں گے۔بیروت پر اسرائیل کاحملہ لبنانی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے ۔
