مشاق احمد نے بابر اعظم کو کرکٹ سے وقفہ لینے کا مشورہ دیدیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی مشتاق احمد نے سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کو کرکٹ سے وقفہ لینے کا مشورہ دے دیا۔
سابق کوچ اور لیگ اسپنر مشتاق احمد کاانٹرویو میں کہنا ہے کہ بابر اعظم ہمارے ہیرو اور دنیا کے بڑے کرکٹرز میں سے ایک ہیں۔
مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم ایشیا کپ میں اچھا پرفارم نہیں کر سکی اور ورلڈ کپ کی بھی کچھ ایسی ہی صورتحال رہی۔ جس کی وجہ سے افواہیں گردش کرنے لگیں اور بابر اعظم سے کپتانی لے لی گئی۔ میں ہوتا تو بابر سے کہتا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز نہ کھیلو بلکہ آنے والی سیریز کی تیاری کرو۔

Back to top button