ترکی: مسافر طیارے میں آگ لگنے سے درجنوں افراد زخمی

ترکی کے شہر استنبول کے ایئرپورٹ پر 177 کو لے کر آنے والا طیارہ بے قابو ہو کر رَن وے سے پھسل گیا جس سے اس میں آگ لگ گئی اور جہاز تین ٹکڑے ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک حکام نے کہا کہ حادثے میں کوئی مسافر ہلاک نہیں ہوا، تاہم درجنوں افراد زخمی ہوئے۔بوئنگ 737 طیارہ ترکی کی پیگاسَس ایئرلائن کی ملکیت تھا جو استنبول کے سَبیحا گوچین ایئرپورٹ سے اِزمیر کے ساحلی شہر ایگان جارہا تھا۔طیارے کو حادثہ بظاہر تیز ہوا اور شدید بارش کے باعث پیش آیا۔استنبول کے گورنر علی یَرلیکایا نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ حادثے میں کوئی ہلاک نہیں ہوا، تاہم 52 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ استنبول کے گورنر نے کہا کہ طیارے میں 171 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے۔
ترک میڈیا کا کہنا تھا کہ حادثے میں طیارے کے دو پائلٹ، جن میں سے ایک ترک اور دوسرا جنوبی کورین تھا، شدید زخمی ہوئے۔ جبکہ مسافروں میں 12 بچے بھی شامل تھے۔ حادثے کے بعد چند مسافر اپنی مدد آپ کے تحت طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب رہے، جبکہ دیگر کو ریسکیو عملے نے باہر نکالا۔
استنبول کے پبلک پراسیکیوٹر نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button