توشہ خانہ کیس کے پٹیشنرمحسن شاہنوازرانجھا پرحملہ

مسلم لیگ ن کے رہنما اور توشہ خانہ کیس کے پٹیشنر محسن شاہنواز رانجھا الیکشن کمیشن کے باہر حملے کا مقدمہ درج کرانے تھانہ سیکرٹریٹ پہنچ گئے۔
لیگی رہنما محسن شاہنواز رانجھانے الیکشن کمیشن کے باہرحملہ کرنے والوں کےخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی۔جس میں کہا گیا ہے کہ مجھ پر پی ٹی آئی قیادت کے ایما پر حملہ کیا کیا، عمران خان کے ایما پر میری گاڑی پر بھی حملہ کیا گیا۔
محسن شاہنواز رانجھانے کہا کہ شیشے توڑ کر میری گاڑی میں گھسنے کی کوشش کی اور میرے ساتھ موجود افراد نے میری جان بچائی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توشہ کیس میں نا اہل قرار دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں نااہل کیے جانے کے بعد عمران خان قومی اسمبلی کی نشست کے بعد پارٹی چیئرمین بھی نہیں رہ سکتے۔ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کے فیصلے میں کہا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹس میں ملوث رہے لہذا ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جاتی ہے۔
