تھائی لینڈ میں پھنسے پاکستانی اداکاروں کی بھی سنی گئی

پاکستان کے نامور اداکار محب مرزا، صنم سعید، سارہ لورین اور شمعون عباسی کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 2 ہفتوں سے اپنی ٹیم کے ہمراہ تھائی لینڈ میں پھنسیں ہوئے ہیں، تاہم اب آخر کار یہ لوگ ملک واپس آنے کے لیے تیار ہیں۔یہ تمام اداکار اپنی ٹیم کے ہمراہ تھائی لینڈ میں فلم ’عشرت میڈ ان چائینا‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے، تاہم کورونا وائرس کے باعث کئی ممالک میں لگے لاک ڈاؤن اور پروازیں معطل ہونے کے بعد یہ پاکستان واپس نہیں آپائے۔تاہم اب آخر کار یہ جلد پاکستان واپس آجائیں گے۔
اس خبر کا اعلان اداکارہ سارہ لورین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔


سارہ لورین کا کہنا تھا کہ ’کم از کم 20 دنوں سے ہمیں پروازوں کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں ملی، لوگوں سے تو رابطے میں رہے البتہ فلائٹس کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی جارہی تھی‘۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ’گزشتہ رات ہمیں بتایا گیا کہ تھائی لینڈ میں بھنسے پاکستانیوں کے لیے ایک پرواز کا انتظام کیا جارہا ہے جو 14 اپریل کو یہاں پہنچے گی‘۔
اداکار شمعون عباس کا نے بھی اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے مدد کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
https://twitter.com/shamoonAbbasi/status/1249621685025689600?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1249621685025689600%7Ctwgr%5E&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1126355
یاد رہے کہ اداکار محب مرزا اور شمعون عباسی نے حکومت سے اپیل کی تھی کہ انہیں تھائی لینڈ سے فوری پاکستان واپس لایا جائے کیوں کہ ان کے پاس اتنے وسائل موجود نہیں کہ وہاں مزید دن گزارے جاسکیں۔اپنی ایک ویڈیو میں محب مرزا کا کہنا تھا کہ ’ہم تھائی لینڈ کے ایک علاقے میں موجود ہیں جو بینکاک سے 3 گھنٹے کی دوری پر ہے، جب سے ہم نے یہاں اپنی فلم کی شوٹنگ ختم کی ہے، ہم واپس پاکستان آنے کا انتظار کررہے ہیں، ہم ایک ہوٹل میں محصور ہیں مزید کچھ دن اور گزرے تو 21 لوگوں کا اس ہوٹل میں مزید رہنا مشکل ہوجائے گا‘۔خیال رہے کہ محب مرزا کی ہدایات میں بننے والی فلم ’عشرت میڈ ان چائنا‘ کی ریلیز رواں سال متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button