تھائی لینڈ نیوی کا جہاز سمندری طوفان میں ڈوب گیا،31 افراد لاپتہ

تھائی لینڈ کے دارالحکومت میں 109 افراد کو لے جانے والے نیوی کا جہاز سمندی طوفان کے باعث ڈوب گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کی بحریہ کا جہاز اپنی حدود میں 20 سمندری ناٹیکل میل کے فاصلے پر ڈوب گیا۔ امدادی کاموں کے لیے 2 ہیلی کاپٹرز اور 4 کشتیاں بھیجی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق ریسکیو ٹیم نے 109 میں 78 افراد کو سمندر سے بحفاظت نکال لیا جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہیں جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تاحال 31 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موسم کی خرابی کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ سرچ آپریشن کو چند گھنٹوں کے لیے روکنا بھی پڑا جس کے باعث 31 افراد کے زندہ مل جانے کی امیدیں دم توڑتی نظر آرہی ہیں۔

تھائی لینڈ کی بحریہ کے ترجمان  کے مطابق سمندری طوفان کے کی وجہ سے تیز لہریں پیدا ہوئیں جن کے باعث جنگی جہاز کے انجن میں خرابی پیدا ہوگئی اور جہاز توازن برقرار نہ رکھ سکا تھا۔

Back to top button