تیر کمان حملے میں 4 افراد ہلاک

ناروے کے قصبے کونگسبرگ میں ایک شخص نے تیر کمان استعمال کرتے ہوئے 4 افراد کو قتل کردیا جبکہ حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس واقعے کی دہشت گردی سمیت تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔
حملے دارالحکومت اوسلو سے 68 کلو میٹر دور 28 ہزار شہریوں پر مشتمل جنوبی مشرقی ناروے کے ’بڑے علاقے’ کونسبرگ میں کیے گئے۔
حملوں کے حوالے سے پولیس ڈائریکٹوریٹ کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوری بعد ملک بھر میں افسران کو اسلحہ ساتھ رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
پولیس ڈائریکٹوریٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘یہ اضافی احتیاط ہے، پولیس کو اب تک قومی سطح پر خطرے میں تبدیلی کا کوئی اشارہ نہیں ملا’۔
ناورے کی وزارت قانون و عوامی سلامتی کا کہنا تھا کہ ان کے وزیر کو حملے کی خبریں موصول ہوئی ہیں اور وہ حالات کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔
