مشرق وسطیٰ کشیدگی : امریکا کے تیل کے ذخائر خطرناک حد تک کم

امریکا میں خام تیل کے ذخائر ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں تیزی سے کم ہوکر گزشتہ 45 برس کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں،جسے ملکی توانائی سکیورٹی کےلیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔
بینک آف امریکا کے جاری کردہ چارٹ کےمطابق اس وقت امریکا کے پاس خام تیل کی صرف 43 دن کی سپلائی موجود ہے،جو جولائی 1983 کے بعد سب سے کم سطح ہے۔
امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار بھی اس رجحان کی تصدیق کرتے ہیں۔ 10 جولائی تک کمرشل خام تیل کے ذخائر تقریباً 409.7 ملین بیرل ریکارڈ کیے گئے، جو گزشتہ پانچ سال کی اوسط کے مقابلے میں تقریباً 6 فیصد کم ہیں۔
امریکا ایران کشیدگی سے تیل مزید مہنگا، عالمی سٹاک مارکیٹ بھی دباؤ کا شکار
اسی طرح سٹریٹیجک پیٹرولیم ریزرو 18 جولائی تک گھٹ کر 316.5 ملین بیرل رہ گیا، جو اپریل 1983 کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے۔مجموعی طور پر امریکا کے کمرشل اور سٹریٹیجک خام تیل کے ذخائر تقریباً 730.8 ملین بیرل رہ گئے ہیں، جو گزشتہ چار دہائیوں کی کم ترین سطحوں میں شمار کیے جارہے ہیں۔
