جارحانہ اننگز کھیلنے پرافتخار احمدکے معترف

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اپنی جارحانہ اننگز سے پاکستان کو جیت کے قریب لانے والے افتخار احمد کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے  164 رنز کا ہدف دیا، ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کا آغاز مایوس کن رہا اور آدھی ٹیم 55 رنز پر پویلین لوٹ گئی پر ایسے میں افتخار احمد نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی۔

 8 ویں وکٹ کی شراکت میں افتخار اورفہیم اشرف نے پاکستان کو جیت کی امید دلائی لیکن پھر فہیم اشرف 27 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کو آخری اوور میں 15 رنز درکار تھے پھر افتخار احمد چھکا اور چوکا لگا کر گرین شرٹس کو جیت کے قریب لے آئے لیکن پھر اوور کی چوتھی گیند پر وہ کیچ آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد آخری گیند پر حارث رؤف بھی کیچ دے بیٹھے اور یوں پاکستان ٹیم 159 پر ڈھیر ہوگئی۔

گرین شرٹس کو 4 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، سیریز میں گرین شرٹس کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

Back to top button