’جامن‘ کا استعمال کئی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے

موسم گرما کی سوغات ’جامن‘ ، دیکھنے میں جتنا چھوٹا اور جیب پر ہلکا ہے، اس کے فائدے اتنے ہی بڑے بڑے ہیں۔
غذائیت سے بھرپور یہ پھل تو صحت کے لئے فائدہ مند ہے ہی اس کے ساتھ ساتھ اس کی گھٹلیاں بھی ذیابطیس کے مریضوں کے لئے بےحد مفید ہیں۔موسم گرما کی ایک اور سوغات اور پھلوں کا بادشاہ ’آم‘ کسے پسند نہیں تاہم اس کی گرم تاثیر سے پریشان لوگوں کی پریشانی کو بھی یہ چھوٹا سا پھل کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ وجہ ہے کہ غذائی ماہرین بھی اس کے استعمال پر زور دیتے ہیں۔
جامن میں کیلشیم، پوٹاشیم، آئرن، سوڈیم، وٹامن سی، وٹامن بی، کاربوہائیڈریٹ، پروٹین، فاسفورس، فولک ایسڈ اور پانی جیسے دیگر اہم غذائی اجزا موجود ہیں جو انسانی جسم کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اس کے کئی دیگر طبی فوائد ہیں جو ذیل میں درج کئے گئے ہیں۔
