جانی ڈیپ نے اپنی بیوی بارے جمائمہ خان کا مشورہ مان لیا


معروف ہالی ووڈ اداکار، پروڈیوسر اور موسیقار جانی ڈیپ نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان کا مشورہ مانتے ہوئے اپنی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کے خلاف قانونی جنگ جیتنے کے بعد ان پر عائد کردہ بھاری ہرجانہ وصول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جانی ڈیپ نے کہا ہے کہ وہ سابقہ اہلیہ، ایمبر ہرڈ سے ہتکِ عزت کیس میں جیتے گئے 10.35 ملین امریکی ڈالرز وصول نہیں کریں گے، ہالی ووڈ سٹار کے وکیل بینجمن نے میڈیا کو بتایا ہے کہ جانی کو پیسوں سے کوئی غرض نہیں تھا، یہ مقدمہ سو فیصد اُن کی عزت اور وقار کی بحالی سے متعلق تھا جو انہوں نے جیت لیا ہے۔ یاد رہے کہ جانی ڈیپ کا ایمبر ہرڈ کے خلاف ہتکِ عزت کے مقدمے پر فیصلہ سناتے ہوئے جیوری نے مجموعی طور پر ایمبر ہرڈ کو ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر جبکہ جانی ڈیپ کو صرف 20 لاکھ ڈالر کا ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

تاہم امبر کی جانب سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ اتنی بڑی رقم نہیں دے سکتیں جس کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ہتک عزت کا مقدمہ جیتنے پر ہالی ووڈ سپر اسٹار جانی ڈیپ کو مشورہ دیا تھا کہ میری خواہش ہے کہ اب جانی ڈیپ، ایمبر ہرڈ کے تمام نقصانات کو معاف کرتے ہوئے ایک بیان دیں کہ جو کچھ ہوا اس کا مقصد پیسے نہیں تھے۔جانی ڈیپ نے جمائما کا مشورہ مانتے ہوئے پیسے لینے سے انکار کر دیا ہے اور سب کو واضح پیغام دیا ہے کہ انہیں پیسے سے غرض نہیں بلکہ انکا اصل مقصد جھوٹے الزامات سے خود کو بےگناہ ثابت کرنا تھا۔

Back to top button