جج اور قاضی کے ضوابط اسکے لئے مسکرانا بھی جرم ہے

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جج اور قاضی کے ضوابط اسکے لئے مسکرانا بھی جرم ہے، دو دن میں جو دہشتگردی ہوئی وہ ملک کے ساتھ غداری ہے، چاہے تھا انکی پارٹی کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جاتا۔
پشاور: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
جے یو آئی کی کور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ پی ٹی آئی کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج ہوتا، جب یہ ہی لوگ کل عدالتوں کو آگ لگائیں گے تو عدالت کہے گی کہ دیکھ کر خوشی ہوئی؟عمران خان کو کہا گیا کہ وہ پرتشدد واقعات کی مذمت کریں لیکن انہوں نے انکار کیا، اس سب کے باوجود پی ٹی آئی لیڈر کی تعریف کی جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وطن کے شہدا کو پتھر مارے گئے مسجد کو مسمار کیا گیا، جس اعزاز و اکرام سے اسے نوازا کیا گیا اداروں سے اختلاف کیا جاسکتا ہے لیکن ریاستی اداروں کی تذلیل کرنا جو بھارت نہ کرسکا پی ٹی آئی نے کردیکھایا۔
