جنوبی سوڈان ، زمین کے تنازع پر جھگڑا، 38 افراد ہلاک

سوڈان کے جنوبی علاقے میں زمین کی ملکیت کے تنازع پر ہونے والے جھگڑے میں 38 افراد ہلاک اور 52 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان کی ریاست لیکس کے رہائشی نوجوانوں کا جھگڑا ریاست وارپ کے چرواہوں سے ہوا جو اپنے مویشیوں کے ساتھ چراہ گاہ اور پانی کی تلاش میں کھیتوں میں داخل ہوگئے تھے۔
جس پر تلخ کلامی کے بعد بعد جھگڑا بڑھ گیا اور دونوں جانب سے کی جانے والی فائرنگ میں 38 افراد ہلاک اور 52 زخمی ہوگئے۔
ہلاک ہونے والوں میں لیکس ریاست کے 19 اور واراپ کے بھی 19 باشندے شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں الیکس کے 19 اور واراپ کے 17 شہری شامل تھے۔
