جنوبی کوریا کی شمالی کوریا کو جنگ باضابطہ ختم کرنے کی تجویز
سیئول نے باہمی دھمکیوں کے خاتمے اور سرحدی کشیدگی کم کرنے کے لیے مربوط سکیورٹی نظام کی پیشکش کردی

سیئول (نیوز ڈیسک) جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو باہمی کشیدگی کم کرنے اور جنگ کو باضابطہ طور پر ختم کرنے کی تجویز پیش کردی ہے۔
جنوبی کوریا کی جانب سے شمالی کوریا کو پیغام دیا گیا ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کو دھمکانے کی پالیسی ترک کریں اور دیرینہ تنازع کو ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کی جانب بڑھیں۔
سیئول حکومت نے سرحدی کشیدگی میں کمی کے لیے ایک مربوط سکیورٹی نظام تشکیل دینے کی پیشکش بھی کی ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ تصادم کے خطرات کو کم کرنا بتایا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اسی موقع پر شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان کے ساتھ اپنی سابقہ ملاقات کی ایک یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
جنوبی کوریا کی اس پیشکش کو جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کی ایک نئی کوشش کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔
