جیل جانے سے ڈرنے والا سیاستدان نہیں ہوتا

جمعیت علماء اسلام ف کے امیر مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کےلیے حکومتیں لائی جاتی ہیں، ادارےحدود میں رہ کر کام کریں، جرم مانتے نہیں مجرم کہیں تو ناراض ہوتے ہیں، طاقتور قوتیں ملک کی محافظ بنیں، ناجائز حکومت کی محافظ نہ بنیں، اتحاد بناتے ہوئے استعفوں کا آپشن رکھا گیا تھا، جو کہتے ہیں میں جیل نہیں جاسکتا وہ اس راستے پر آئے کیوں؟۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دین اسلام کے داعی ہیں، اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں ہونے دیں گے، آئین میں موجود اسلامی شقوں کا تحفظ کریں گے، جمہوریت اورپارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کرتےہیں، ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، ملک کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں، اسی لیے پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کرتے ہیں، کیوں کہ آج ہم سازشوں کے دباؤ میں ہیں، لیکن سیاست مایوسی اور بزدلی کا نام نہیں، حوصلے اور برداشت کا نام ہے۔ جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ نے کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والوں نے پورا الیکشن چوری کیا، ملک پر ناجائز حکومت مسلط کی گئی جو نالائق ہے، پہلےالیکشن کوچوری کیا گیا پھر دھڑلے سے کہتے ہیں ہم نے کچھ نہیں کیا، ہم آپ سےبڑھ کرپاکستان کے وفادار ہی، ایسے حکمرانوں کو چلتا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت تباہ کردی ہے، ڈھائی سال میں ثابت ہوگیا کہ آپ نااہل اور ناجائز حکمران ہیں، اپنی نا اہلی تسلیم کرو اور اقتدار چھوڑ دو ، جو حکومت آتی ہے وہ چند مہینے پچھلی حکومت کی بات کرتی ہے، کب تک اپنی نا اہلی پچھلی حکومتوں پر ڈالتے رہیں گے؟ 5 سال گزر جائیں گے، آپ اسی طرح پچھلی حکومتوں پر ملبہ ڈالتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button