جیون ساتھی کی تلاش میں بل بورڈ پراشتہار

جیون ساتھی اورمحبت کی تلاش میں ایک شخص نےانوکھی ہی حرکت کر ڈالی جو سوشل میڈیا پربھی خوب وائرل ہو رہی ہے اوران کا یہ طریقہ کارآمد بھی ثابت ہوا۔
برطانیہ سےتعلق رکھنے والے مارک روف نامی نوجوان نے جیون ساتھی کی تلاش کے لیےعام طریقوں سے ہٹ کر کچھ مختلف کیا اوران کے اس انوکھے طریقے کے بعد انہیں بے شمار لڑکیوں کی فون کالز بھی موصول ہونے لگیں۔
ذرائع کے مطابق مارک روف نے جیون ساتھی کی تلاش کے لیےانوکھا طریقہ اپناتے ہوئے425 برطانوی پاؤنڈ (یعنی تقریباً 87 ہزار)خرچ کرکےمانچسٹرکےسب سے مصروف روڈ پرایک بڑے بل بورڈ پراشتہارلگوا دیا۔
مانچسٹرکی مقبول ترین سڑک پراس بڑے سے بل بورڈ کےاشتہارمیں محبت کے متلاشی نوجوان کی تصویرکے ساتھ لکھا تھا کہ’اگرآپ سنگل یعنی اکیلے ہیں تواس بات کا اشارہ ہےکہ جس کا آپ کوانتظارہوسکتا ہے‘۔ 30 سالہ مارک روف کا کہنا ہے کہ بل بورڈ پریہ اشتہاردینےکےبعد انہیں لڑکیوں کی بے شمارفون کالزآ رہی ہیں اوراب تک ان سے100سے زائد لڑکیاں بات کرچکی ہیں۔
I’m at the billboard.
Regret not getting my haircut first.
— Mark Rofe 🧦 (@iamrofe) February 1, 2020
اس شخص کی جانب سے بل بورڈ کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میں بل بورڈ پر ہوں، مجھے افسوس ہو رہا ہے کہ میں نے اپنے بال کیوں نہیں کٹوائے۔ 30 سالہ مارک روف کا کہنا ہے کہ بل بورڈ پر یہ اشتہاردینے کے بعد انہیں لڑکیوں کی بے شمارفون کالزآ رہی ہیں اور اب تک ان سے 100سے زائد لڑکیاں بات کر چکی ہیں۔
