عدنان سمیع کوپدم شری نوازنےپربھارتی اداکارہ کی مودی سرکارپرتنقید

بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکرنےگلوکارعدنان سمیع کو ’پدم شری ایوارڈ‘ دینے پربھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکرنےبھارت میں جاری متنازع شہریت قانون کےخلاف جاری احتجاجی مظاہروں کےخلاف آوازاٹھائی تھی۔
اب اداکارہ سوارا بھاسکرنےشہریت ترمیمی قانون کےخلاف احتجاج کےدوران مودی سرکارکو تنقید کا نشانہ بناتےہوئےکہاکہ ’بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو پاکستان سےمحبت ہےاوریہی وجہ ہے کہ اُنہوں نےسابق پاکستانی گلوکارعدنان سمیع کو پدم شری ایوارڈ سےنوازا ہے‘۔
اداکارہ نےمزید کہا کہ ’ایک طرف بی جے پی ہم جیسے لوگوں کویعنی متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرنےوالوں کوگالیاں دیتی ہے، ہم پرتشدد کرتی ہے، لاٹھی چارج کرتی ہےاوردوسری طرف یہ ایک پاکستانی گلوکارکو پدم شری ایوارڈ سےنوازتی ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ عدنان سمیع نےحکومت کا دل اورذہن دونوں جیت لیا ہے جب ہی توانہیں اس ایوارڈ سےنوازاجا رہا ہےاورہم سے ہماراحق چھینا جارہا ہے۔ سوارا نے کہا کہ ہماری حکومت کو ہرطرف صرف پاکستان ہی نظرآتا ہے، مودی سرکارنفرت کی سیاست پھیلانےکےعلاوہ کچھ نہیں کررہی۔
خیال رہے کہ بھارت میں 71 ویں یومِ جمہوریہ کےموقع پر141 افراد کومختلف شعبہ ہائے زندگی میں خدمات سر انجام دینے پر’پدم شری ایوارڈ‘ سے نوازا گیا جن میں سابق پاکستانی گلوکارعدنان سمیع بھی شامل ہیں۔ پدماشری ایورڈ کوبھارتی حکومت کی جانب سےدیا جانے والا چوتھا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سمجھا جاتا ہے۔
