حارث رؤف نے ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کر لیا

پاکستانی نوجوان کھلاڑی حارث رؤف کا آسٹریلین ٹی20 لیگ ‘بگ بیش’ میں شاندار باؤلنگ کا سلسلہ جاری ہے اور بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کر کے آسٹریلین لیگ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی باؤلر بن گئے۔
Just 150.5kph from Haris Rauf on his second ball. Warming up #BBL09 pic.twitter.com/nGbfpfPfnd
— KFC Big Bash League (@BBL) January 8, 2020
بگ بیش میں ڈیل اسٹین کے انجری کا شکار ہونے پر میلبرن اسٹارز نے حارث رؤف کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا۔پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کی نمائندگی کر کے شہرت حاصل کرنے والے حارث رؤف اب اپنی عمدہ باؤلنگ کے ساتھ بیرون ملک بھی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔
حارث رؤف نے پہلے میچ سے ہی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام میچوں میں اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا۔پہلے میچ میں دو وکٹیں لینے کے بعد اگلے میچ میں وہ بہترین فارم میں نظر آئے اور پانچ وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا۔
اس کے بعد اسٹین انجری سے صحت یاب ہوئے تو حارث رؤف کو اگلے دونوں میچوں میں آرام کرا دیا گیا جس میں سے ایک میں میلبورن اسٹارز کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔دو میچوں کے بعد میلبرن اسٹارز نے ایک مرتبہ پھر حارث کو موقع دینے کا فیصلہ کیا اور انہوں نے ایک مرتبہ پھر اس فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔
Elite appealing from the @StarsBBL tonight #BBL09 pic.twitter.com/DRuyjepT4t
— KFC Big Bash League (@BBL) January 8, 2020
اس کے بعد میلبورن اسٹارز نے حارث کو مزید ایک میچ میں آرام کرا دیا اور اس کے بعد آج سڈنی تھنڈرز کے خلاف میچ میں انہیں دوبارہ صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا گیا۔
پاکستانی اسٹار نے ایک مرتبہ عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔انہوں نے اننگز کے آخری اوور میں لگاتار تین گیندوں پر سڈنی تھنڈرز کے میتھیو گلکس، کلم فرگیوسن اور ڈینیئل سیمز کو آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا۔
حارث نے اپنے 4 اوورز کے کوٹے میں 23 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔اس عمدہ کارکردگی کی بدولت حارث بگ بیش کے صرف 4 میچوں میں 13 وکٹیں لے چکے ہیں اور زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
An iconic BBL moment.
Enjoy Haris Rauf's hat-trick! #BBL09 pic.twitter.com/Qm8iYrIRfA
— KFC Big Bash League (@BBL) January 8, 2020
حارث رؤف کی یہ ہیٹ ٹرک اس لحاظ سے منفرد ہے کہ آج دن کے پہلے میچ میں افغانستان کے راشد خان نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کرتے ہوئے سڈنی سکسرز کے خلاف ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا تھا۔
🗣️ Rashid Khan's got a hat-trick on Josh Hazlewood's birthday! #BBL09 pic.twitter.com/4alJfpWzCY
— KFC Big Bash League (@BBL) January 8, 2020
بگ بیش کی تاریخ میں اب تک باؤلرز صرف چار ہیٹ ٹرک کر سکے تھے جہاں اس سے قبل اینڈریو ٹائی کو دو جبکہ شیویئر ڈوہرٹی اور جوش لیلر کو ایک، ایک ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔
