حجاب پر پابندی کابہانہ، کرناٹک میں لڑکیوں کا مسلم سکول بند

بھارتی ہندو اسلام دشمنی کے بعد تعلیم دشمن بھی ثابت ہونے لگے ہیں اور ان کی حجاب کی تکلیف روزبروز بڑھتی چلی جارہی ہے،اسلام دشمنی کے باعث ریاست کرناٹک میں طالبہ کے حجاب اوڑھنے پرمسلم سکول بند کردیا۔
بھارتی میڈیا کے رپورٹس کے مطابق کرناٹک میں مسلمان لڑکیوں کا فاروقیہ اسکول بند کردیا گیا۔ اسکول کو حجاب پرپابندی کی خلاف ورزی کا بہانہ بنا کر بند کیا گیا، مقامی حکام نے مسلمانوں کے خلاف روایتی ہندوانتہاپسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ کی اسکول کھولنے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب تک طالبات حجاب کے بغیر نہیں آئیں گی اسکول نہیں کھولا جائے گا ، یہ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھارت کی یو نیورسٹی میں ایک طالبہ کو اس کے حجاب کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارت میں کرناٹک کے فاروقیہ اسکول میں آٹھویں سے دسویں جماعت تک کی ساڑھے چار سومسلمان طالبات زیرتعلیم ہیں۔ طالبات نے بند اسکول کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے لگایا گیا نعرہ بیٹی پڑھاؤ، بیٹی بچاؤ لگاتے ہوئے اسکول کھولنے کا مطالبہ کیا، کچھ طالبات پورے تعلیمی سال کی محنت ضائع ہونے پرجذبات قابومیں نہ رکھ سکیں اورروپڑیں اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اب طلبہ کو بھی مسلمان ہونے کی وجہ سے ظلم اور بھارتی بربریت کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
