حرم پاک میں لوٹ مار کرنے والے پاکستانی چور کون؟

پاکستانی بھیکاری اب انٹرنیشنل سٹیٹس اختیار کرگئے ہیں، بیرون ممالک میں گرفتار ہونے والے بھیکاریوں میں 90 فیصد سے زائد کا تعلق پاکستان سے بتایا جا رہا ہے۔سینیٹ کی کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر منظور کاکڑ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز نے بتایا کہ پاکستان سے فقیر سب سے زیادہ باہر جا رہے ہیں، جتنے فقیر گرفتار ہوتے ہیں، ان میں سے 90 فیصد پاکستانی ہوتے ہیں، اسلام آباد میں مقیم سفیر ہمیں کہتے ہیں کہ آپ عادی مجرم ہمارے پاس بھیجتے ہیں جس سے ہماری جیلیں بھر گئی ہیں، یہ ٹریفکنگ کا مسئلہ ہے۔سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز کے مطابق ’اب ہمارے اتنے افراد اس لیے ڈی پورٹ ہو رہے ہیں کہ وہ بھکاری بن جاتے ہیں یہاں سے جہاز بھر بھر کر بھکاری بیرون ملک جا رہے ہیں، یہ زیارات پر بھیک مانگنے جاتے ہیں، بھکاری زیادہ تر ورک ویزا پر نہیں جاتے، سعودی عرب کی جانب سے اب ہنرمند افراد کو لیا جا رہا ہے، سعودی عرب کو سکلڈ لیبر چاہئے، ہمارے 30 لاکھ افراد سعودی عرب میں مقیم ہیں، کمیٹی کے رکن رانا محمود الحسن نے کہا کہ انڈیا نے تو چاند پر قدم رکھ دیا ہے، ہم روزانہ کوئی چاند چڑھا دیتے ہم تو اب بنگالی اور نیپالی افراد سے بھی کم تنخواہ پر کام کرنے کو تیار ہیں۔انھوں نے کہا کہ جاپان نے 3 لاکھ 40 ہزار ہنرمند افراد مانگے، انڈیا نے ڈیڑھ لاکھ، نیپال نے 91 ہزار، بنگلہ دیش اور سری لنکا نے بھی ہنرمند افراد جاپان بھیجے، پاکستان سے صرف دو سو افراد جاپان گئے، ہماری پاس 50 ہزار انجینئر بے روزگار ہیں۔سیکرٹری اوورسیز نے بتایا کہ سعودی عرب میں سکلڈ سینٹر بنا دیا ہے، یو اے ای میں ہماری سولہ لاکھ افراد ہیں، قطر میں دو لاکھ ہیں پاکستانی ہیں، جو موجودہ صورت حال ہے اس میں ’ہمارے لوگ بیرون ملک جانے کو تیار ہیں۔ لوگ بیرون ملک جانے پر 50 لاکھ بھی دینا چاہتے پیں۔ ہمیں جاپان کی اتنی نوکریوں میں جگہ نہیں ملی، جاپان کے ساتھ 2019 میں ہمارا معاہدہ ہوا۔ 700 افراد جاپان گئے، جاپانی جب ورکرز لیتے ہیں۔ ہم زبان کی تربیت بھی دیتے ہیں، جس کی توثیق جاپان خود کرتا ہے، جاپان ہمارے لیے سست رفتاری سے کھل رہا ہے۔ پہلے ہم ’اَن سکلڈ لیبر‘ بیرون ملک بھیجتے تھے، اب ہم اپنے سکلڈ لیبر جن میں انجینیئر، نرسز، آئی ٹی، پیرامیڈیکل، فارماسوٹیکل شامل ہیں، انہیں باہر بھیج رہے ہیں، پروفیشنل افراد باہر جائیں گے تو ہماری ترسیلاتِ زر فوراً اوپر جائیں گی۔وزارتِ اوورسیز حکام نے بتایا پیشہ ور بھکاری زیادہ تر عمرے یا وزٹ ویزے پر جاتے ہیں، اور زیارات کے مقامات پر بھیک مانگتے ہیں اور اسی وجہ سے ہزاروں بھکاریوں کو ڈی پورٹ بھی کیا گیا،چاپان نے 3لاکھ 40ہزار ہنر مند افراد مانگے، بھارت نے ڈیڑھ لاکھ، نیپال نے 91ہزار افراد جاپان بھیجے جبکہ بنگلہ دیش اور سری لنکا نے بھی ہنرمند افراد ٹوکیو روانہ کیے لیکن پاکستان سے صرف 200افراد جاپان گئے، ہمارے پاس 50ہزار انجینئرز بیروزگار ہیں، سعودی عرب کو اب سادہ لیبر نہیں سکلڈلیبر چاہئے، ہمارے 30لاکھ افراد سعودی عرب میں ہیں۔
