حریم نے سیاستدانوں کو ٹھرکی اور بے شرم کیوں قرار دے دیا؟


معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے پاکستانی سیاست دانوں کو ٹھرکی، انتہا کے بے شرم اور دل پھینک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی غیرذمہ داری کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔ ایک انٹرویو میں حریم کا کہنا تھا کہ میں ایک بہادر لڑکی ہوں اور کسی سے نہیں ڈرتی، نہ ہی مجھ پر کوئی اپنا حکم چلا سکتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں حریم شاہ نے انکشاف کیا کہ آج تک انہیں کسی مرد نے کوئی دھمکی نہیں دی تاہم انہیں ان کی ایک دوست نے دھمکی دی تھی جس پر انہوں نے مقدمہ کر رکھا ہے اور وہ ان کا ایسا حشر کریں گی کہ وہ پوری زندگی یاد رکھے گی۔ حریم نے بتایا کہ زمانہ طالب علمی میں ہاسٹل میں رہائش کے دوران میں نے ایک سہیلی کی فرمائش پر پہلی بار ٹک ٹاک پر ویڈیو بنائی تھی، لیکن مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ میں اتنی مشہور ہو جاؤں گی۔ حریم نےبتایا کہ ٹک ٹاک پر وائرل ہونے کے بعد سب سے پہلے انہیں دبئی کی ایک کمپنی نے کام دیا اور ان کی پہلی کمائی 6 لاکھ روپے تھی۔ حریم شاہ نے واضح کیا کہ ٹک ٹاک بذات خود سٹارز کو کوئی پیسے نہیں دیتا البتہ وہاں سے وائرل ہونے کے بعد کمپنیاں اور لوگ سٹارز کو پروموشنل کام کے بدلے پیسے دیتے ہیں۔
حریم شاہ نے بتایا کہ وہ ہمیشہ نجی کمپنیوں اور دیگر افراد کے اخراجات پر ہی متعدد ممالک کے دورہ پر گئی ہیں۔ حریم شاہ نے اداکاروں، ٹی وی اینکرز، صحافیوں اور شوبز شخصیات کو سیاست دانوں سے بہتر اور اپنی عزت کا خیال رکھنے والے قرار دیا اور بتایا کہ جماعت اسلامی کے سیاستدان شریف ہیں، جس کی وجہ سے انہیں تاحال اقتدار نہیں ملا۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستانی سیاست دان حد درجے کے ٹھرکی، انتہا کے بے شرم اور دل پھینک واقع ہوئے ہیں۔
حریم نے بتایا کہ وزیر داخلہ شیخ رشید سے ان کی پہلی ملاقات ایک دوست کی جانب سے دی گئی دعوت میں ہوئی تھی۔ شیخ رشید نے مجھ سے پوچھا کیا آپ کے پاس میرا فون نمبر ہے؟ پھر خود ہی فون نمبر دے کر کہا کہ اس پر مس کال دیں تاکہ میں آپکا نمبر سیو کر لوں۔ انکا کہنا تھا کہ میں نے شیخ رشید کی ویڈیو مذاق مذاق میں شرارت کے طو پر لیک کی تھی۔ اس ویڈیو میں حریم کو شیخ رشید سے بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
حریم نے بتایا کہ شیخ رشید کی ویڈیو لیک ہونے کے بعد ان کا ٹک ٹاک اکائونٹ بند کر دیا گیا، دوسری مرتبہ اکاؤنٹ بنایا تو وہ بھی بند ہو گیا، اب تیسری مرتبہ اکاؤنٹ بنایا ہے۔
حریم شاہ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اینکر مبشر لقمان کو ملک ریاض نے چھوٹا جہاز دیا تھا۔ اس جہاز کی تصویریں بنانے پر کھڑے ہونے والے تنازعے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حریم نے کہا کہ میں نے لوگوں کو یہی دکھانے کی کوشش کی کہ ایک اینکر کے پاس جہاز کہاں سے آیا اور اسی وجہ سے مبشر لقمان ان سے خفا ہوئے جس پر مبشر کی اہلیہ بھی ان سے ناراض ہو گئی تھیں۔
حریم شاہ نے کہا کہ ان کے پاس بہت سارے لوگوں کی ویڈیوز ہیں مگر انہوں نے کبھی کوئی ایسا کام ہی نہیں کیا کہ انہیں اپنی ویڈیو لیک ہونے کا ڈر ہو۔ انکا کہنا تھا کہ اگر میری کوئی ویڈیو لیک ہوئی تو لوگوں کو کہوں گی کہ اسے دیکھ کر ’مزے‘ لیتے رہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ٹک ٹاکر نے کہا کہ میں نے مبشر لقمان اور مفتی قوی کو سبق سکھایا لیکن ابھی کچھ اور لوگوں کو سبق سکھانا باقی ہے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار سے ان کی ملاقات اتفاقی نہیں تھی بلکہ مجھے دعوت دے کر بلایا گیا۔حریم شاہ نے بتایا کہ اگر کبھی کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا موقع ملا تو وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوں گی۔ انکا کہنا تھا کہ مجھے پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وجہ سے پسند ہے۔ خود کو پی پی چیئرمین کی مداح قرار دیتے ہوئے حریم نے کہا کہ بلاول بھٹو سب سے منفرد ہیں اور ان کا انداز بیاں مجھے بہت پسند ہے۔ ٹک ٹاکر نے بتایا کہ انہوں نے ایک تقریب کے دوران وزیراعظم کے ساتھ تصویر کھنچوائی تھی جس پر عمران خان نے تو انہیں کچھ نہیں کہا مگر دوسرے لوگوں نے انہیں بہت کچھ کہا۔
حریم شاہ نے بتایا کہ انہیں نیم عریاں لباس پہننے اور ڈانس کرنے کی شرط پر ایک فلم کی آفر ہوئی جس کو انہوں نے مسترد کر دیا کیونکہ جسم بھاری ہونے کی وجہ سے وہ آئٹم سانگ نہیں کر سکتیں۔ فیمنزم پر بات کرتے ہوئے حریم نے کہا کہ اسلام نے عورتوں کو سب سے زیادہ اختیارات اور حقوق دیئے ہیں لیکن میں میرا جسم میری مرضی والے نعرے کے خلاف ہوں کیونکہ اگر ایک لڑکی شوہر کا کھانا گرم نہیں کر سکتی اور اسکے کپڑے نہیں دھو سکتی تو پھر اسے ہرگز شادی نہیں کرنی چاہئے۔

Back to top button