عمران خان اور ایک مگر مچھ کی لڑائی کیوں ہوئی؟


پی ٹی وی کی اداکارہ لیلیٰ واسطی نے ایک لمبے عرصے کے بعد منظرعام پر آتے ہوئے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اپنے بچپن کے کچھ واقعات بیان کیے ہیں جن میں ایک کہانی مگرمچھ کے عمران کو کاٹنے کی بھی ہے۔
شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار رضوان واسطی اور اداکارہ طاہرہ واسطی کی بیٹی اداکارہ لیلیٰ واسطی اپنی جوانی میں پی ٹی وی کے کئی ڈراموں میں ہیروئن کا کردار ادا کر چکی ہیں۔ تاہم اب وہ 19 برس کے وقفے کے بعد دوبارہ شوبز میں آگئی ہیں۔ اپنے دو نئے ڈراموں ’’ہم کہاں کے سچے تھے‘‘ اور ’’عشق لا‘‘ کے متعلق لیلیٰ واسطی نے بتایا کہ مجھے کبھی اپنی عمر کو لے کر کوئی پریشانی یا کمپلکس نہیں تھا، میں 10 برس تک انڈسٹری سے دور تھی لہذا اب مجھے پہلے کی طرح ہیروئن کے کردار تو نہیں ملنے تھے۔
ڈرامہ سیریل ’’ہم کہاں کے سچے تھے‘‘ میں کام کرنے کے حوالے سے لیلیٰ واسطی کا کہنا تھا کہ جب مجھے کال آئی اور بتایا گیا کہ فاروق رند اس کے ہدایتکار ہیں تو میں نے اپنا کردار دیکھے بنا ہی ہاں کر دی۔ ہم ٹی وی نیٹ ورک پر ہی نشر ہونے والے دوسرے ڈرامہ سیریل ’عشق لا‘ پر بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے میں میرا کردار اتنا زیادہ نہیں مگر سجل علی کے ساتھ کام کر کے تو دل خوش ہو گیا۔ وہ اپنے فن کو لے کر اپنے کام سے اتنا لگاؤ رکھتی ہے کہ بہت کم لوگوں کو ایسا کرتے دیکھا ہے۔
لیلیٰ واسطی کا کہنا تھا کہ دونوں ڈراموں کے نشر ہونے کے بعد انھیں سوشل میڈیا پر ناظرین کی جانب سے بڑا اچھا رسپانس ملا ہے۔ ابہوں نے کہا کہ دس برس انڈسٹری سے باہر رہنے کے بعد بھی میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے اچھے کرداروں کی پیشکش ہوئی۔ لیلیٰ نے بتایا کہ وہ اداکارہ نہیں بلکہ ٹیچر بننا چاہتی تھیں۔ اداکاری کو بطور پیشہ اپنانے پر ان کا کہنا تھا کہ میری والدہ ایک ٹیلی فلم لکھ رہی تھیں جو ایک سسپنس تھرلر تھی اور مجھے یہ بہت پسند تھی۔ اس میں کاظم پاشا صاحب نے آفر کی کہ کیا آپ کی بیٹی کام کریں گی؟ مجھے ویسے بھی اپنی والدہ کی کہانیاں بہت پسند تھیں۔ جب میں نے سکرپٹ پڑھا تو مجھے بہت اچھا لگا اور میں نے ہاں کر دی۔
بچپن سے ہی شوبز انڈسٹری کی چکا چوند کی یادوں کا تذکرہ کرتے ہوئے لیلیٰ واسطی کا کہنا تھا کہ عمران خان بھی ان کے والدین کے دوست تھے اور انکے پچپن میں اکثر ان کے گھر آتے جاتے تھے۔ میں بہت چھوٹی تھی جب عمران خان سے ملی۔ انہوں نے بتایا کہ میں کوئی آٹھ برس کی تھی جب عمران ہمارے گھر آئے۔ تب ان کے ایک بازو پر ٹانکے لگے ہوئے تھے۔ میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کو کیا ہوا ہے؟ تو انھوں نے بچوں کے لیے کہانی گھڑ لی کہ مجھے مگر مچھ نے کاٹ لیا تھا۔ میں اس بات پر بہت زیادہ حیران ہوئی لیکن کچھ عرصے بعد مجھے پتا چلا کہ وہ تو ایک مذاق تھا۔ ایک اور واقعے کا ذکر کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ میری والدہ کا ایک بیوٹی سیلون بھی تھا۔ جب میں بارہ برس کی تھی تو اس کے افتتاح کے لیے عمران آئے تھے۔ تب انڈسٹری کے بہت سے بن بلائے افراد بھی شامیانے توڑ توڑ کر اس تقریب میں پہنچ گئے تھے۔

Back to top button