حکومت کا نیوزی لینڈ ، انگلینڈ کیخلاف قانونی کارروائی پر غور

حکومت نے  دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا ۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کے دوروں کی منسوخی سے کا نقصان ہوا ۔ دونوں بورڈزکے خلاف قانونی کارروائی کیلئے وکلاء سے مشورہ کریں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کیخلاف ایک مخصوص بین القوامی لابی مصروف عمل ہے لیکن ہمیں جھکانے کی خواہش رکھنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ یہ غلط فہمی جلد دور کر لیں۔

واضح رہے کہ پہلے نیوزی لینڈ نے عین اس وقت پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا تھا جب دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں شیڈول ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ شروع ہونے میں 2 گھنٹے سے بھی کم وقت رہ گیا تھا جب کہ گزشتہ روز انگلینڈ کی جانب سے بھی دورہ پاکستان منسوخ کردیا گیا ہے۔

Back to top button